سعودی عرب میں ابر رحمت برس پڑا، جدہ میں درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک آ گیا

جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ابر رحمت برس پڑا، جدہ شہر میں طوفانی بارش کے بعد درجہ حرارت 21سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد جدہ شہر میں درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔عرب میڈیا کے مطابق گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش کی وجہ سے شہر میں مسافروں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جدہ میں مقیم پاکستانی شہری نےبتایا کہ ’’میں ایک ضروری ملاقات کے لیے جا رہا تھا کہ اچانک تیز برسات کا آغاز ہو گیا۔ تیز بارش کی وجہ سے میں راستے میں محصور ہو کر رہ گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ آج سڑکوں پر ٹریفک بارش کی وجہ سے مشکلات سے دو چار رہے گا۔‘‘سعودی میڈیا کے مطابق 7 دسمبر سے لے کر 14 جنوری تک سعودی عرب میں موسم ٹھنڈا رہےگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 3 نومبر کو سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سعودی عرب کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ میںبتایا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین کی ہدایت پر ملک بھر میں بارشوں کے لیے نماز استسقاء کی گئی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز مغرب کے بعد بارشوں کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا تھااور بتایا گیا کہ مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام بارشوں کے لیے اللہ کے حضور خصوصی نماز ادا کی جائے گی۔شاہی خاندان کے دیگر شہزادے بھی مسجد الحرام میں نماز استسقاء ادا کرنے کے حاضر ہوئے۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی اور دیگر کھلے میدانوں میں بھی نماز کے اجتماعات ہوئے جن میں شریک فرزندان اسلام نے رب کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کی۔حرمین الشریفین کے مطابق شیخ بندر البلیلہ مسجد الحرام کے صحن اور شیخ عبد المحسن القاسم مسجد نبوی ﷺ میں نماز استسقاء کی جماعت کرائی۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

20 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

21 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

35 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

43 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

53 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

57 mins ago