دو کی بجائے ایک روٹی کا مشورہ دینے والوں نے روٹی پکانے کے اوقات بھی مقرر کردئیے،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دو کی بجائے ایک روٹی کا مشورہ دینے والوں نے روٹی پکانے کے اوقات بھی مقرر کردئیے، نئے پاکستان میں ہر کام اب نادرشاہی حکم کے تحت سرانجام پایا جائے . اپنے بیان میں حکومت اور عمران خان اب دو الگ الگ لفظ ہوچکے ہیں .

عمران خان کے دور میں مرنا سستا اور جینا مہنگا ہوچکا ہے . تبدیلی غریب کی روٹی پر ڈاکہ ڈالنے کا دوسرا نام بن چکی ہیں . پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا سفر تیزی سے طے کررہا ہے . الیکشن سے قبل عوام کو سہانے خواب دکھانے والے اب جھوٹے دلاسوں پر آگئے ہیں . تین سالوں سے اپنی ہر نالائقی کا ملبہ نوازشریف کے کھاتے میں ڈال کر تھک گئے ہیں اب کورونا کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں . عظمیٰ بخاری نے مزید کہا نئے پاکستان نے غریب کو تگنی کا ناچ نچادیا ہے . عام آدمی کو اب بچوں کی فیس کی بجائے دو وقت کی روٹی کی فکر پڑی ہے . نوازشریف کے دور میں غریب اور بزنس مین خوشحال تھا آج دونوں ذلیل و خوار ہورہے ہیں . قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس پر ایک ایسا ٹولہ مسلط ہوا جس کا ایجنڈا صرف لوٹ اور چوری چکاری ہے . . .

متعلقہ خبریں