دو کی بجائے ایک روٹی کا مشورہ دینے والوں نے روٹی پکانے کے اوقات بھی مقرر کردئیے،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دو کی بجائے ایک روٹی کا مشورہ دینے والوں نے روٹی پکانے کے اوقات بھی مقرر کردئیے، نئے پاکستان میں ہر کام اب نادرشاہی حکم کے تحت سرانجام پایا جائے۔ اپنے بیان میں حکومت اور عمران خان اب دو الگ الگ لفظ ہوچکے ہیں۔عمران خان کے دور میں مرنا سستا اور جینا مہنگا ہوچکا ہے۔تبدیلی غریب کی روٹی پر ڈاکہ ڈالنے کا دوسرا نام بن چکی ہیں۔پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا سفر تیزی سے طے کررہا ہے۔الیکشن سے قبل عوام کو سہانے خواب دکھانے

والے اب جھوٹے دلاسوں پر آگئے ہیں۔تین سالوں سے اپنی ہر نالائقی کا ملبہ نوازشریف کے کھاتے میں ڈال کر تھک گئے ہیں اب کورونا کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا نئے پاکستان نے غریب کو تگنی کا ناچ نچادیا ہے۔عام آدمی کو اب بچوں کی فیس کی بجائے دو وقت کی روٹی کی فکر پڑی ہے۔نوازشریف کے دور میں غریب اور بزنس مین خوشحال تھا آج دونوں ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس پر ایک ایسا ٹولہ مسلط ہوا جس کا ایجنڈا صرف لوٹ اور چوری چکاری ہے۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

17 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

26 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

37 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

47 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

57 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago