وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنےکیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنےکیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مہنگائی روکنےکے لیے عمران خان اقدامات کریں یا گھر جائیں۔
ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں ہے، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنےکے لیے عمران خان عملی اقدامات کریں یا پھر گھرجائیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں ‘میں کیا کروں’ کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں، آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے.ان کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے نا منصوبہ، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے، جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔
بلاول نے کہا کہ عوام سے منہگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنا اورکرپشن بند کرے۔انہوں نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھی منہگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادارہ شماریات کو ماہانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد رواں ہفتے سے شماریات ڈویژن مہنگائی پرہفتہ وار رپورٹ جاری نہیں کرے گا۔

Recent Posts

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

4 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

17 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

17 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

28 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

42 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

53 mins ago