(ق) لیگ کو بڑا دھچکا، چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

ڈسکہ(قدرت روزنامہ)پنجاب میں (ق) لیگ کو بڑا دھچکا، چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست سلیم بریار پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ق) پنجاب سلیم بریار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، سلیم بریار نے شمولیت سینیٹر سیف اللہ نیازی، اعجازچوہدری کی موجودگی میں کی، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان اور احسن سلیم بریاربھی موجود تھے . سلیم بریار کا شمار (ق) لیگ کے سرکردہ رہنماؤں میں کیا جاتا تھا، وہ چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست تھے .

پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سلیم بریار کا کہنا تھا کہ بیٹا پی ٹی آئی سے ایم پی اے ہے توباپ دوسری پارٹی میں رہتا؟ . سلیم بریار نے کہا کہ عالمی بحرانوں میں عمران خان ہی پاکستان کی واحد امید ہیں، عمران خان کے قد کا کوئی دوسرا رہنما ہمارے پاس نہیں، وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے جلدنکال لیں گے . . .

متعلقہ خبریں