سپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب کی ملاقات، احتسابی عمل کے متعلق گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقا ت کی ہے . ملاقا ت کے دوران چیئرمین نیب نے سپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکراسد قیصر اور چیئرمین نیب جاوید اقبال کے درمیان پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں نیب چیئرمین نے احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مو¿ثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا . اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے . . .

متعلقہ خبریں