اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقا ت کی ہے۔ملاقا ت کے دوران چیئرمین نیب نے سپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکراسد قیصر اور چیئرمین نیب جاوید اقبال کے درمیان پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں نیب چیئرمین نے احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مو¿ثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…