نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو۔۔۔ شعیب اختر نے اہم بیان دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو آسٹریلیا کو پکڑ سکتی ہے . تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آج مدمقابل ہوں گی، شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے کہ چوکے چھکوں کی بہار کا سہرا کس ٹیم کے سر سجتا ہے نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کا فائنل کے حوالے سے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو ایک ورلڈکپ ضرور جیتنا چاہیے اور نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو آسٹریلیا کو پکڑ سکتی ہے .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے حسن علی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے جسم کو تگڑا کرے . ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بری اور اچھی کارکردگی ہوتی رہتی ہے . . .

متعلقہ خبریں