ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈنے بھی دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کی سیکورٹی کا مسئلہ حل ، دورہ پاکستان کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا . تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور اگلے سال دورے کی یقین دہانی کروائی ہے .

نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی . اپنے اس دورے میں کیویز پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی . واضح رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے . .

متعلقہ خبریں