جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر شعبے کا ستیاناس کر دیا،کبھی سنا نہ تھا پیناڈال، پیراسیٹا مول شارٹ ہو جائے گی،احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ میں نے سی پیک کے 29ارب ڈالر کے منصوبے کامیاب کروائے،پی ٹی آئی کے وزرا ء صبح شام (ن)لیگ کے خلاف باتیں کرتے ہیں،انہوں نے نواز شریف،شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف بلا وجہ مقدمات درج کروائے . انہوں نے کہا کہ کتنا بڑا المیہ ہے پاکستان پر نالائق حکومت مسلط ہے جس نے قوم کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،جب ڈینگی پہلی بار آیا یہی عمران خان نواز شریف، شہباز شریف کا مذاق اڑایا تھا . جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر شعبے کا ستیاناس کر دیا ہے، یوں لگتا اس ملک میں کوئی حکومت نہیں،کبھی سنا نہ تھا پیناڈال، پیراسیٹا مول شارٹ ہو جائے گی،یہ عمران خان ہمیں چور ڈاکو کہتا رہا،چینی160، کوگنگ 360، کسان کی ڈی اے پی کی بوری 8200 روپے سے تجاوز کر گئی،کہتے ہیں ایماندار ہیں ایماندار ہوتے تو چینی بجلی گیس کو سستا کر کے دکھاتے . انہوں نے کہاکہ2018 میں پی ٹی آئی حکومت کو لا کر ملک کا ستیاناس، بیڑہ غرق کردیا گیا ہے،جو بھی اشیا ئے خوردونوش لینے جاتا ہے وہ اس حکومت کو گالیاں نکال کر نہیں آتا؟، اس مہنگائی نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے، اناڑی کو گاڑی پر بٹھائیں گے تو خود بھی مرے گا گاڑی کو بھی تباہ کرے گا،اگر گاڑی اناڑی نہیں چلا سکتا تو 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے، اس نے ہماری خارجہ پالیسی تباہ کر دی ہے،دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے . . .