مشیر خزانہ نے کہاکہ ہمیں ایسی ترقی چاہیے جو 5 سال نہیں بلکہ 20 سال کے لیے ہو، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے لیکن قوم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی . انہوں نے گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن کو کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کا کہا ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ روپے کی تنزلی میں سٹے کا ہاتھ ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی اضافہ منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے .
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ڈالر کی قدر 166 یا 167 روپے ہونی چاہیے، 8 سے 9 روپے سٹے باز لے کر جا رہے ہیں، سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے .
متعلقہ خبریں