صوبائی حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پانچ ہزار اسکولوں کو ختم کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد صوبے میں اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھانی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکولوں کو بند کرکے عمارتیں حکومت کو ديں گے۔ اگر حکومت ان اسکولوں میں جانوروں کے اسپتال بنائیں تو ہميں اعتراض نہيں ہوگا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ کوویڈ کے سبب کوئی ہلاکت

نہیں ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47کیسز رپورٹ ہوئے اور 77صحتیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اتوار کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2475 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 47کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.9 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ا اللہ پاک کا شکر ہے کہ کوویڈ کے سبب کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اس وقت کوویڈ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7603 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 6576808 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 472159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 77 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 452099 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.8 فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 12457 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 12230 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 204 مریض مختلف اسپتالوں اور 23 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 200 حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 12 کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 47کیسز میں شہر کراچی سے 38 آئے ہیں۔ ضلع وار اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی 17، کراچی جنوبی میں 12، کراچی وسطی میں 6، کراچی غربی اور خیرپور میں 2، ملیر، حیدرآباد، میرپورخاص، جام شورو، نوشہروفیروز، ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی اور کشمور میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

43 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

55 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago