انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ اور تیزی سے بڑھتی درآمدات بھی روپے کی قدر میں کمی کی وجوہات ہیں . سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی ایک وجہ مہنگائی کی بلند ترین شرح اور روپے کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ ہے . مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی تجدید کے بعد طے شدہ رقم موصول نہ ہونا مہنگائی کی وجہ ہے . انہوں نے کہاکہ روپے کی سپلائی میں اضافے نے ملکی معیشت پر دباؤ ڈال رکھا ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر میں حالیہ گراوٹ کی چار وجوہات بتادیں . کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی غیر یقینی سمیت روپے کی قدر میں حالیہ تیزی سے گراوٹ کی 4 وجوہات ہیں .
متعلقہ خبریں