چینی کی اعلیٰ کوالٹی مارکیٹ سے غائب، 120میں غیر معیاری دستیاب

کراچی(قدرت روزنامہ) چینی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اعلیٰ کوالٹی کی موٹی چینی مارکیٹوں سے غائب ہوگئی ہے، اور غیر معیاری کوالٹی کی چینی فروخت کی جارہی ہے،ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں باریک چینی 120روپے میں فروخت کی جارہی ہے، اکثر ڈپارٹمنٹل اسٹور پر فروخت ہونے والی چینی پر نرخ بھی درج نہیں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ باریک چینی اگر سستی بھی ملے تو اس کا استعمال دگنا ہوجاتا ہے، اس کی کوالٹی بہت زیادہ خراب ہے جس کی وجہ سے چائے میں ایک کی بجائے دو چمچہ چینی استعمال کرنا پڑتی ہے اور خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے شہریوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ باریک چینی میں مٹھاس بھی کم ہے ۔ جبکہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں 43روپے کمی کی خبر سب سے پہلے جنگ نے اپنے قارئین تک پہنچائی۔

تاہم وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں میڈیا سے شکوہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں 43 روپے کمی آگئی ہے مگر مجال ہے کہ میڈیا پر یہ خبر بھی نمایاں ہوجائے۔

ادھر سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ 55روپے کلو والی چینی عوام کو 150روپے کلو بیچی گئی ، اب 43روپے کم ہوگئے اور 107روپے کلو عوام کیلئے دستیاب ہے اور بھی ہر جگہ نہیں ۔ ویسے یہ اربوں روپے کا ناجائز منافع کمانے کی بااختیار حکومت نے اجازت کیوں اور کیسے دی ؟

کابینہ میں موجود مافیاز کو جیل ہوگئی؟ دریں اثناء اسلام آباد سے حنیف خالد کے مطابق جنوبی پنجاب میں چینی کے نرخ تین نومبر کو 140روپے کلو تھے جو اتوار 14نومبر کو 95روپے کلو ہو گئے جبکہ درآمدی چینی ملک بھر میں نوے روپے کلو میں دستیاب ہے۔

سنٹرل پنجاب میں چینی کی قیمت 97روپے پچاس پیسے فی کلو ہو گئی ہے حالانکہ پندرہ نومبر کو چلنے والی سندھ اور جنوبی پنجاب کی حتیٰ کہ بعض وسطی پنجاب کی ملوں کی چینی 18نومبر تک مارکیٹ میں آنا شروع ہو گی۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

1 min ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

11 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

12 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

27 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

40 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

45 mins ago