ملکی اسٹبلشمنٹ اپنے ہم وطنوں کا بھی تھوڑا خیال رکھیں، محمد خان شیرانی

چمن(قدرت روزنامہ)امۃ مسلمہ کی مشکلات کے حل کا واحد راستہ یہ ہے کہ سچ بولا جائے اور تلخ حقائق کا بصیرت کے ساتھ سامنا کرکے تجزیہ کیا جائے اور اس تجزیہ و تحلیل کی روشنی میں تدبر اور فراست کے ساتھ حکمت عملی وضع کی جائے عمران خان کی کارکردگی کے بارے میں پی ڈی ایم سے معلوم کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے قائد اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اور جامعہ دارالعلوم کراچی کیاستاذ اورشریعہ بورڈ کے سربراہ مولانا احمد اعجاز صمدانی نے اقرآ فانڈیشن چمن اور بعد ازاں قبائلی رہنما حاجی امیر حمزہ خان نورزئی کے رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں میں سے ہر جماعت کی غرض اور گم شدہ متاع باقیوں سے مختلف ہے اس لئے مذکورہ اتحاد غلط اقدامات کی مخالفت کیلئے نہیں بلکہ ان کے دعوے کے مطابق جن حلقوں پر وہ ان غلط اقدامات کا الزام لگارہے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت کی دلخواہ صورت پیدا کرنے کیلئے بنی ہے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کے بین الاقوامی مجبوریاں ہوں گی مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ مذہب ملک و ملت اور خون کے رشتے میں ہمارے اپنے ہیں، اس لئے ہماری ان سے درخواست یہ ہے کہ انہیں بین الاقوامی مجبوریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے اپنے ہم مذہب اور ہم وطن بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک مذہبی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے اور ایسی جماعت کو اپنے نظم اور پالیسیوں میں مذہب، سیاست اور جمہوریت تینوں کی بنیادی تقاضوں کو بہرحال ملحوظ رکھنا ہوگا اگر جماعت میں دین داری اور تقوی کی روح کمزور ہوگی تو یہ ایک لادین اور سیکولر جماعت بن جائے گی اگر جمہوریت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا تو جماعت میں خالص ڈکٹیٹر شپ وجود میں آئے گی اور اگر سیاسی اصولوں کو نظر انداز کیا جائے گا تو پارٹی کوئی خالص کاروباری انجمن میں تبدیل ہوجائے گی اور آج جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر قائدین کی تمام تر جدوجہد کا مقصد یہی ہے کہ علما کی جماعت کو تقوی کی بنیاد پر سیاسی اور جمہوری انداز میں چلایا جائے س سے پہلے انہوں نے اقرآ فانڈیشن چمن میں تعمیر انسانیت سے خطاب کیا سیمینار سے قر فانڈیشن کے پرنسپل سید باچا آغا، مولانا محمد عالم لانگو سردار زین اللہ خان جوگیزئی جماعت اسلامی قلعہ عبداللہ کے صدر عطااللہ مسلم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

14 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

48 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

3 hours ago