سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا واحد راستہ پی ڈی ایم کی سیاسی اور جمہوری تحریک ہے، نصراللہ زیرے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کردہ17نومبر کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی اور 2دسمبر کوخان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے مختلف علاقائی یونٹوں کے زیر اہتمام پارٹی کے تنظیمی علاقائی، ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں،کارنر میٹنگز، اولسی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے سریاب علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام فقیر آباد آزاد افغان یونٹ میں عوامی جرگے سے خطاب کیا۔ جس سے عبدالعلی اچکزئی، عبید اللہ توخئی، نور آغا، یار محمد بریال اور دیگر نے خطاب کیا۔پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز عبدالمجید خان اچکزئی، سید شراف آغا، ضلعی معاون سیکرٹری نظام عسکر، علاقائی سیکرٹری شکور افغان اورعلی محمد نے لاندی پشتون آباد علاقائی کمیٹی کے توسیع اجلا س سے خطاب کیا۔ پشتونخوامیپ عالمو علاقائی یونٹ،ہزارہ ٹاؤن سے مربوط ابتدائی یونٹ گلشن مہناز، ابتدائی یونٹ گلزارکے اجلاسوں سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی،جمیل خان اچکزئی، نور احمد خان، اکبرکلیلوال نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ نااہل مسلط سلیکٹڈناکام اور عوام دشمن حکومت سے نجات کی واحد راہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سیاسی جمہوری تحریک ہے جو عملی طور پر میدان میں اس غیر آئینی غیر جمہوری حکومت کیخلاف اورملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، عوام کے ووٹ کی تحفظ، عوا م کے منتخب پارلیمنٹ سے داخلہ وخارجہ پالیسیوں کی تشکیل، ملکی تمام اداروں کی آئین کے دائرہ کار میں فرائض نبھانے کا پابند بنانے،ملک کو بحرانوں سے باہر نکالنے، قوموں کے وسائل پر ان کی حق ملکیت تسلیم کرانے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔ملک کے 22کروڑ عوام پی ڈی ایم کی سیاسی جمہوری تحریک کو کامیابی سے ہمکنار بناکر موجودہ نااہل، مسلط،ناکام سلیکٹڈ حکومت اور اس کی عوام دشمن پالیسیوں واقدامات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ 17نومبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے مہنگائی مارچ جس کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی ویگر مرکزی قائدین کرینگے عوام کی بڑی تعداد اس مہنگائی مارچ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب اور دیگر قائدین کی جانب سے پریس کانفرنس کے بعد 20اکتوبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، جلسے وجلوس منعقد کیئے گئے اور اب مہنگائی مارچ گزشتہ روز کراچی اور 17نومبر کو کوئٹہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 48ویں برسی کے موقع پر 2دسمبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا۔ پشتونخوامیپ کے تمام کارکنان دن رات محنت کو جاری رکھتے ہوئے جلسے کی کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

31 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago