گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں، مزید دو سے تین دن کیا ہونیوالا ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ابر رحمت برس پڑا، جدہ شہر میں طوفانی بارش کے بعد درجہ حرارت 21سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد جدہ شہر میں درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔عرب میڈیا کے مطابق گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش کی وجہ سے شہر میں مسافروں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جدہ میں مقیم پاکستانی شہری نےبتایا کہ ’’میں ایک ضروری ملاقات کے لیے جا رہا تھا کہ اچانک تیز برسات کا آغاز ہو گیا۔ تیز بارش کی وجہ سے میں راستے میں محصور ہو کر رہ گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ آج سڑکوں پر ٹریفک بارش کی وجہ سے مشکلات سے دو چار رہے گا۔‘‘سعودی میڈیا کے مطابق 7 دسمبر سے لے کر 14 جنوری تک سعودی عرب میں موسم ٹھنڈا رہےگا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 3 نومبر کو سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سعودی عرب کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ میںبتایا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین کی ہدایت پر ملک بھر میں بارشوں کے لیے نماز استسقاء کی گئی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز مغرب کے بعد بارشوں کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا تھااور بتایا گیا کہ مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام بارشوں کے لیے اللہ کے حضور خصوصی نماز ادا کی جائے گی۔شاہی خاندان کے دیگر شہزادے بھی مسجد الحرام میں نماز استسقاء ادا کرنے کے حاضر ہوئے۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی اور دیگر کھلے میدانوں میں بھی نماز کے اجتماعات ہوئے جن میں شریک فرزندان اسلام نے رب کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کی۔حرمین الشریفین کے مطابق شیخ بندر البلیلہ مسجد الحرام کے صحن اور شیخ عبد المحسن القاسم مسجد نبوی ﷺ میں نماز استسقاء کی جماعت کرائی۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

9 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

11 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

14 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

34 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

37 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

41 mins ago