لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حل کرکے ان کے چہروں پر خوشیاں دینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے لوگوں کے روزگار کے غم دور کر کے ان کے چہروں پر خوشیاں دینگے ٹوئیٹر اور سوشل میڈیا کے استعمال میں مہارت نہیں لیکن عوام کے دلوں میں گھر کرنا آتا ہے اپنے اور لوگوں کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کریں گے انہیں وہ عزت و احترام دینگے جو انکا حق ہے جب تک وہ سی ایم سیکریٹریٹ میں ہیں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے دروازے سب کے لئے کھلے رہینگے عوام کو محتاج نہیں بلکہ اپنے وسائل پر خود مختار بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام جے یو آئی نے کیا تھا صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی زمرک خان اچکزئی اراکین صوبائی اسمبلی اصغر اچکزئیمولوی عبدالعزیز عبدالواجد صدیقی بی اے پی کی رہنما اسفند یار کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پشین کو میٹرو پولیٹن کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا انہوں نے یقین دلایا کہ پشین اور ملحقہ اضلاع پر مشتمل نیا ڈویژن قائم کرنے کاجائزہ بھی لیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی نصرت اور عوام کی دعاؤں سے صوبے میں ایک نئی حکومت قائم ہوئیہے حکومت کی تبدیلی کی وجوہات سے عوام بخوبی واقف ہیں جن میں عوام کی مایوسی سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگایا جانا بھی شامل ہے احتجاج کرنے والوں سے مزاکرات کرنے کی بجائے طاقت کا استعمال اپوزیشن کے خلاف مقدمات اور دیگر وجوہات حکومت کی تبدیلی کی بنیاد بنے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کے لئے کٹھن صورتحال کا سامنا کیا اور 34 سے زائد ایم پی اے ایک گھر میں محصور ہوگئے لیکن مسائل و مشکلات کے باوجود اپنے عزم پر اٹل رہے اور اللہ تعاللہ نے ہمیں سرخرو کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کرسی اور وزارت اعلیٰ کا حصول نہیں بلکہ عوامی خدمت اور انکے دیرینہ مسائل کا حل ہے جنہیں گزشتہ سالوں میں نظر انداز کیا گیا اس کے باوجود کہ وسائل محدود اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ہماری نیت صاف اور ہم اپنے ارادے کے ساتھ مخلص ہیں اور مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کرینگے وزیراعلیٰ نے کہا وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے دس دن کے اندر دو مرتبہ وزیراعظم اور ایک مرتبہ آرمی چیف سے ملاقات کی جن سے بلوچستان کے مسائل،بارڈر ٹریڈ جنوبی بلوچستان پیکج شمالی بلوچستان پیکج کا حصول غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ سرحدی علاقوں کے عوام کے روزگار کا تحفظ جیسے امور شامل تھے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ان امور کو بھرپور توجہ دی اور احکامات جاری کئے جلد صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کمشنر اور ڈی سی کو سرانان اور یارو چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کرنے اور قومی شاہراہ سے سپیڈ بریکر ہٹانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ منشیات اور اسلحہ کے علاوہ چیک پوسٹوں پر کم مالیت کے تجارتی سامان اور اشیاء خوردونوش کو نہ روکا جائے اور دوران چیکنگ عوام کو مکمل عزت احترام دیا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کرینگے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پشین کے لئے 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا . .

.

متعلقہ خبریں