وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا . وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا .

ذ‍رائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم مہنگائی پر اپنے ترجمانوں کو بریفنگ دیں گے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو دیگر ہدایات بھی جاری کریں گے . واضح رہےکہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر وزراء کو بھی آج طلب کرلیا ہے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارٹی کے سینیئر وزرا سے مشاورت کرینگے . وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دن 11 بجے ہوگا . اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیا جائے گا . اجلاس میں اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹ کی جانب سے خط میں دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا . الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر بھی بات چیت ہوگی . اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری و دیگر شریک ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں