وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذ‍رائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم مہنگائی پر اپنے ترجمانوں کو بریفنگ دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو دیگر ہدایات بھی جاری کریں گے۔

واضح رہےکہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر وزراء کو بھی آج طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارٹی کے سینیئر وزرا سے مشاورت کرینگے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دن 11 بجے ہوگا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹ کی جانب سے خط میں دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری و دیگر شریک ہوں گے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago