اچانک یہ کیا گیم ہو گئی؟ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو صبح صبح جھٹکا دیدیا،عوام ہکا بکارہ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے مشیر خزانہ نے ملک میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا ، شوکت ترین کہتے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگا تو ہم بھی مزید مہنگا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی مہنگائی پر لے دے ہو رہی ہے کیوں کہ تیل کی قیمت میں47 ڈالراضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے ساری درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیامیں جتنی قیمتیں بڑھی ہیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھیں ۔شوکت ترین نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا کیوں کہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے تو اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا لیکن کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت منفی میں چلی گئی تاہم کوویڈ کو جس طرح وزیراعظم نے ہینڈل کیا اس کی پوری دنیا نے تعریف کی ، عمران خان کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے ، اس وقت ہماری ترجیح کم آمدنی والوں کے مسائل حل کرنا ہے ،

لوگوں کی قوت خرید آہستہ آہستہ بڑھے گی ، کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی ، 40 لاکھ گھرانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے کررہے ہیں ، معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے ، ہمیں ہر سال 15 سے 20 فیصد نوکریوں کی ضرورت ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس میں 32 فیصداضافہ ہوا ، ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہمارا ہدف ہے ، کوشش ہے آئی ٹی کی برآمدات آئندہ سال 75 فیصد تک ترقی کرے ، ایسے گروتھ کرتے رہے تو 5 سال میں 20 فیصد پرچلے جائیں گے ، ہمیں کم از کم 20 سے 30 سال کے لیے ترقی چاہیے لیکن بچت نہ ہونے کی وجہ سے پائیدار ترقی نہیں کرپاتے ، پائیدار ترقی نہ ہونے کی ایک اور وجہ درآمدات اور برآمدات میں فرق ہے ، حکومت نے زراعت پر توجہ دی ، اس لیے زراعت پر اس بار بہت پیسے لگا رہے ہیں۔

Recent Posts

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

1 min ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

12 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

22 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

34 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

49 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago