گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں کتنی بار کھانا بنانے کیلئے سوئی گیس فراہم کی جائے گی ؟ نئی حکومتی حکمت عملی تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موسم سرما کے دوران ملک میں گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ جیوز نیوز کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی ہے ، جس کے تحت وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق اب 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی ۔ رپورٹ میں ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5:30 سے 8:30 تک گیس ملے گی جب کہ دن کے اوقات میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام کو 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی ، گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول دسمبر سے فروری تک نافذ کیا جائے گا ۔ دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ، جس کے مطابق پاکستان میں گیس کے ذخائر ہونے کے باوجود ملک کی 82 فیصد دیہاتی آبادی تاحال گیس کی سپلائی سے محروم ہے ،

موضع مردم شماری 2020ء کے مطابق پاکستان میں 16 فیصد دیہاتی علاقے تاحال بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں جبکہ ملک کے 82 فیصد دیہاتوں میں گیس کی سپلائی میسر نہیں ہے ، ملک کے دیہی علاقوں میں مقیم کروڑوں افراد جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیں ، صوبہ بلوچستان کے 50 فیصد، خیبرپختونخواہ کے 24 فیصد اور سندھ کے 9 فیصد دیہات میں بجلی کی سہولت میسر نہیں ہے جبکہ ملک کے 82 فیصد دیہی علاقے سوئی گیس کی سہولت سے تاحال محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ پسماندہ ہیں جہاں 32 فیصد دیہی آبادی کے پاس ٹی وی ، ریڈیو یا انٹرنیٹ سمیت معلومات کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ، اسلام آباد میں سب سے زیادہ 50 فیصد جبکہ بلوچستان میں سب سے کم صرف 3 فیصد دیہی آبادی کو گیس میسر ہے ، سندھ میں 8 فیصد آبادی کے پاس ٹی وی، ریڈیو، اخبار، ٹیلی فون یا انٹرنیٹ سمیت معلومات کا کوئی ذریعہ ہی موجود نہیں ہے ۔ بلوچستان کے 65 فیصد اور خیبرپختوانخواہ کے 52 فیصد دیہات کی سڑکیں آج بھی کچی ہیں ۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago