اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دن میں صرف 3 وقت گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،دن میں 3 وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن نے وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دن میں صرف 3 وقت گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیے ہیں، کھانےکے اوقات میں گھریلوصارفین کوگیس فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت دی ہے۔خیال رہے کہ وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔اُدھر صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی کے شیڈول کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…