اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کب کرنا ہے اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا . ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کے مطابق پی ڈی ایم کا ورچول سربراہی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہورہا ہے . اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، افتاب شیر پاؤ، ڈاکٹر عبدالمالک، پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی وڈیو لنک سے شریک ہوں گے . اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں پر مشاورت ہوگی . اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کب کرنا ہے اس حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے . ای وی ایم ، انتخابی اصلاحات، سمندر پار پاکستانی، نیب آرڈیننس سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوگی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا ورچول اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے . اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے .
متعلقہ خبریں