اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم کی خرابی، تبدیلی اور سردی کی آمد کے ساتھ ہی گلا خراب ہونا ایک عام کی بیماری ہے جو گلے کی سوزش پیدا کرتی ہے۔مو سم کی تبدیلی کے ساتھ اگر گلے میں تکلیف یا سوزش ہو تو پا نی پینا تک نا صرف مشکل ہو جا تا ہے بلکہ کھانا نگلنا بھی انتہائی تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔اسکے علاج کے لئے ڈاکٹروں کے پاس جانا ضروری نہیں ہوتا بلکہ اس کا علاج گھر پر ٹکٹو ں اور نسخوں کی مدد سے کیا جاسکتا ہے۔
1۔ گرم پانی کا استعمال:
گلے میں تکلیف کی صورت میں ہر دو گھنٹے کے بعد گرم پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے یہ گلے میں موجود شوجن سے راحت پہنچاتا ہے۔
2 ۔ ہربل چائے:
گلے میں درد اور سوجن سے نجات کے لئے ہربل چائے کے ٹی بیگ استعمال کریں۔
ہربل چائے گلے کی سوزش کے لیے انتہائی فائدہ مند اور بہترین آزمودہ گھر یلو نسخہ ہے۔
3۔ کالی مرچ:
گلے کے درد میں کالی مرچوں کا استعمال فائدہ پہنچاتی ہیں کیونکہ یہ جراثیم کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
ہر کھانے کے بعد چار سے پانچ دانے کالی مرچ کو پیس کرایک چائے کی چمچ دیسی گھی گرم کرکے اس میں مکس کریں اور اسے پی لیں یہ گلے کی درد میں فوری راحت کا باعث بنے گا ،اگر دیسی گھر میسر نہ ہو تو اصلی شہد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
4۔ شہد کا استعمال:
شہد میں قدرتی طور پر شفاء موجود ہے جس کے لئے متعدد احادیث بھی موجود ہیں۔
شہد کی جراثیم کش خصوصیات گلے کی تکلیف کو تیزی سے ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
گلے کے درد کی صورت میں بس ایک چمچ شہد کو کھالیں اس سے بہت آرام محسوس ہوگا۔
5۔ نمک کے پانی کے غرارے:
یہ بہت پرانہ ٹوٹکا ہے اور انتہائی موثر بھی، نمک ملے پانی سے غرارے کرنے سے تکلیف دہ سوجن میں کمی آتی ہے جبکہ بیکٹریا بھی مرتے ہیں، اس مقصد کے لیے آدھا چائے کا چمچ ایک گلاس گرم پانی میں ملائیں اور پھر ایک سے 2 منٹ غرارے ہیں، یہ پانی نگلنے سے گریز کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…