مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، پوری دنیا میں ہے، ثانیہ نشتر

نوشہرہ(قدرت روزنامہ) احساس پروگرام کی چیئر پرسن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ بن چکی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر آج سے دو کروڑ خاندانوں کو ایک ہزار روپے اشیاء خور و نوش میں ریلیف دینے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

نوشہرہ میں مختلف مقامات پر جنرل اسٹور میں ریلیف ایپ کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ماہانہ ایک ہزار روپے سبسڈی دینے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دنیا میں پہلی مرتبہ ایک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رجسٹریشن شروع کی ہے ۔ مستحق خاندانوں کو میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ وہ اہل ہے یا نہیں جبکہ 120 ارب روپے کا احساس راشن پروگرام بھی شروع ہو چکا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی عروج پر ہے اور جیسے جیسے معیشت کا پہیہ چلے گا تو لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

Recent Posts

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

17 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

20 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

23 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

37 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

52 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

1 hour ago