وسیم اکرم اور شنیرا کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کے لیے خصوصی پیغام

(قدرت روزنامہ)وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا . شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو، کیا ناقابلِ یقین جیت ہے .

جبکہ وسیم اکرم نے  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت پر اہلیہ شنیرا کو ’ویل ڈن‘ کہہ دیا . وسیم اکرم نے کہا کہ’مبارک ہو ٹیم آسٹریلیا، آپ قابل چیمپئن ہیں . سابق کرکٹر کے ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے . یا درہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا چیمپئن بن گیا . . .

متعلقہ خبریں