خون کی کمی دور کرنے کا سب سے آسان نسخہ ۔۔۔ تھوڑی سی کشمش لیں اور اسے ہمارے بتائے طریقے سے استعمال کرلیں اور پھر گالوں کی لالی چیک کریں ۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن ، سبزیا سیاہ ہو سکتی ہے ۔ یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیا جائے تو آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں ۔

قبض سے نجات :
فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹاٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ کا استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے ۔

خون کی کمی دور کرے :
کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے ، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے ، کشمش کو آسانی سے دلیہ ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے بلکہ ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے ۔ تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کویہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں ۔

بخار سے تحفظ دے :
کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس وائرل اور بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں بخارکے عارضے کا علاج بھی فراہم کرتے ہیں ۔

معدے کی تیزابیت ختم کرے :
کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں ، معدے میں تیزابیت کی شدت بڑھنے سے جلدی امراض ، جوڑوں کے امراض ، بالوں کے گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

آنکھوں کی صحت بہتر کرے :
کشمش میں موجود اجزاء آنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری ، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے ۔ اس میوے میں موجود بیٹاکیروٹین ، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدددیتے ہیں ۔

جسمانی توانائی بڑھائے :
کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی کی بدولت یہ میوہ جسمانی توانائی کے لیے بھی اچھا ذریعہ ہے ، کشمش کا استعمال وٹامنز ، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں موثر طریقیسے جذب ہونے میں بھی مدددیتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ باڈی بلڈرز اور ایتھلیٹس کشمش کا استعمال عام کرتے ہیں ۔

بے خوابی سے نجات دلائے : میوے میں موجود آئرن بے خوابی یا نیند نہ آنے کے عارضے سے نجات دلانے میں مدددیتا ہے جبکہ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے ۔
بلڈ پریشر :
آئرن، پوٹاشیم ، بی وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدددیتے ہیں ، خاص طور پر پوٹاشیم خون کی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے اور بلڈپریشر کو قدرتی طور پر کم کرتا ہے ۔ اسی طرح قدرتی فائبر شریانوں کی اکڑن کو کم کرتا ہے جس سے بھی بلڈپریشر کی سطح میں کمی آتی ہے ۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائے :
میوے میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے فائد ہ مند ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھنے میں مدددیتا ہے ۔

گردوں کی پتھری کا خطرہ کم کرے :
پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال معمول بنانا گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرتا ہے ۔

Recent Posts

مفروری کے دوران شہریار آفریدی کے اہلخانہ کو کس نے پناہ دی؟ شاندانہ گلزار کا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا ہے کہ…

22 mins ago

مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت کا کیا نام سوچا؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت…

24 mins ago

عرفی جاوید نے ’گنج‘ کروالی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) عجیب و غریب ملبوسات سے مشہور، سوشل میڈیا وائرل سنسیشن عرفی جاوید…

30 mins ago

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کا افتتاح 15مئی کو بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا…

3 hours ago

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

3 hours ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

3 hours ago