شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے پالک اور کریلے کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند سالوں میں ذیابطیس پوری دنیا میں لوگوں کو لاحق ہونے والی ایک عام بیماری بن چکی ہے، اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ مرض درمیانی عمر سے لوگوں پر قابض آرہا ہے۔
عالمی اِدارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2014 میں پوری دنیا میں 42 کروڑ 20 لاکھ افراد میں شوگر کا بیماری کا شکار ہوئے تھے۔

شوگر کیا ہے؟
شوگر وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو چاٹ لیتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بر وقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اور تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

شوگر کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟
ماہرینِ صحت نے اپنی ایک تازہ تحقیق میں بتایا ہے کہ پالک اور کریلے کا مشروب شوگر کو کنٹرول کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

٭ پالک اور کریلا
غذائیت کے ماہر ’ڈاکٹر انجو سود‘ کا کہنا ہے کہ کریلا کھانے سے جسم کے اندر ایک کیمیائی ردعمل پیدا ہوتا ہے جو بلڈ گلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ انسولین کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ پالک بھی اُن چند سبزیوں میں سے ایک ہے جو شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ذیابطیس کے مریضوں کیلئے کون کون سی چائے مفید ہیں؟
جو لوگ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کا استعمال کرتے ہیں اُن میں شوگر کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوتا ہے، اس سبزی میں وٹامن کے، میگنیشم، پوٹاشیم، زنک اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں جو عام صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

پالک اور کریلے کا جوس کیسے بنایا جائے؟
پالک اور کریلے کا جوس پینا انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس کا ذائقہ بہت ہی برا ہوتا ہے لیکن اگر اس میں چند قطرے لیموں کے اور کالی مرچ ڈال لی جائے تو اس کا ذائقہ کچھ اچھا ہوجاتا ہے اور اسے باآسانی پی لیا جاسکتا ہے۔
پالک اور کریلے کا جوس بنانے کے لیے پہلے پالک کے کچھ پتوں کو باریک کاٹ لیں پھر اُنہیں اُبال لیں، اسی طرح ایک کریلا لیں اُس کے بیچ نکال کر اُسے بھی باریک کاٹ لیں۔

ذیابطیس کے مریض ناشتے میں کیا کھائیں ؟
اس کے علاوہ اس جوس کو بنانے کے لیے لیموں کے چند قطرے، کالی مرچ اور باریک کٹی ہوئی اردک بھی چاہیے ہوگی۔
اب ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور جب لگے کہ تمام چیزیں آپس میں اچھی طرح مکس ہوگئی ہیں تو اس کو ایک گلاس میں نکال کر پی لیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

3 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

11 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

20 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

34 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

39 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

52 mins ago