بچے کمزور ہورہیں ہیں کہیں اس کی وجہ پیٹ میں کیڑے تو نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونا ایک عام مسئلہ ہے ویسے تو اس کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتے ہیں لیکن بچوں میں اس کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے۔ یہ مختلف وجوہات کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں ان میں میٹھی چیزوں کا زیادہ یا سوتے وقت استعمال کرنا،بازار میں کھلے عام بلکنے والی غذا لینا،جنک فوڈ،پھل اور سبزیوں کو دھوئے بغیر کھانا،ہاتھوں کو صاف کئے بغیر کسی بھی غذا کا کھانا،گلے سڑے پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنااور صفائی کاخاص خیال نہ رکھنا شامل ہیں۔
اس کی علامات میں رخساروں کی جلد میں چمک پیدا ہو نا،سوتے میں رال کا ٹپکنا، اکثر پیٹ میں درد رہنا،کھانا بلکل نہ کھانا یا بہت زیادہ کھانا،رنگت کا پیلا پڑ جانا، کمزور ہونا، سر درد،متلی ہونا،بی چینی رہنا اور مقعد میں خارش ہو نا شامل ہیں۔اگر آپ کے گھر میں بچے یا بڑے کسی میں بھی پیٹ کے کیڑے کی شکایت ہے تو حکیم رضا الہی کا ناریل سے بنا یہ کار آمد اور آزمودہ نسخہ آز مائیں چند ہی دنوں میں اس نجات مل جائے گی۔

اجزا:
پسا ہو ا پرانا ناریل دو کھانے چمچ
شہد چار کھانے کے چمچ

ترکیب:
اس کے لئے پرانا خشک ناریل لینا ہے کیونکہ یہ زیادہ کار آمد ہے،پسا ناریل شہد میں ملائیں یاد رہے کہ اگر دو کھانے کے چمچ ناریل ہے تو شہد چار چمچ لیا جائے گا یعنی اسی طرح شہد ناریل سے دو گنا زیادہ لیا جائے گا،چھوٹے بچے یعنی چار سال یا اس سے بڑے بچے کو آدھا چائے کا چمچ،اس بڑے بچے میں ایک چائے کا چمچ رات سوتے وقت دینا ہے۔
نوٹ:بچے کو اگر کسی قسم کی الرجی ہے تو اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور را بطہ کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago