اوورسیزپاکستانیوں نے ڈالر بھیجنے کی تعداد میں اضافہ کردیا

(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن ڈالر بھیجنے میں اضافہ کردیا ۔ اکتوبر دوہزار بیس کے مقابلے اکتوبر دوہزار اکیس میں ترسیلات زر دس فیصد سے زائد اضافے سے ڈھائی ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ وطن بھیجا۔

ترسیلات زر میں 10.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر 2021 میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک نے اوورسیزپاکستانیوں کی وطن رقم بھیجنے کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جون 2020 سے ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہورہی ہیں، مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ترسیلات ِزر 2.5 ارب ڈالر سے اوپر رہی ہیں۔  رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال چار ماہ میں ترسیلات زر 12 فیصد اضافے سے 10 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ موصول ہوئیں۔

چار ماہ میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، متحدہ عرب امارات دو ارب ڈالر ،برطانیہ سے 1.50 ارب ڈالر

اور امریکہ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلات ِ زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

6 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago