وزیر مملکت فرخ حبیب نے شریف فیملی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز پر کڑی تنقید، کہتےہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کادعویٰ کرنے والے شہباز شریف کے اکاؤنٹس میں 25 ارب کی ٹی ٹیز لگیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عمران خان کو 22 سالہ جدوجہد کے بعد اقتدار ملا، اس سے پہلے 30 چالیس سالوں سے دونوں جماعتوں نے تباہی مچارکھی تھی، اقتدار کو لوٹ مار کا زریعہ بنا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب کے بجائے کبھی سٹے آرڈر کے پیچھے چھپتے ہیں، تو کبھی پلیٹ لیٹس کے پیچھے۔ آئی ایس ایف خون میں شامل ہے، تقریب میں شرکت کرکے ماضی کی یادوں کو تازہ کرلیا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےطلبہ تنظیمیں تو بنائیں لیکن انکا کوئی نظریہ نہیں تھا،ججز بحالی تحریک کے دوران آئی ایس ایف بنائی گئی۔ عمران خان نے عام گھرانوں کےنوجوانوں کوپارلیمنٹ تک پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، میاں محمود الرشید، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، اعجاز چودھری سمیت دیگر نے آئی ایس ایف کی ترویج کےلئے معاونت کی۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

6 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago