چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ساری جائیدادیں فروخت کر دی ہیں . کس قانون کے تحت متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی فروخت کی گئی؟ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی متروکہ جائیدادیں کیسے فروخت کی جا سکتی ہیں . متروکہ املاک کو فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے . ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کے حساب سے یہ جائیدادیں فروخت کر کے کھا گئے ہیں . اسطرح تو املاک بورڈ کو بنانے کا مقصد فوت ہوگیا . متروکہ املاک وقف بورڈ اپنی ذ مہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا . خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مارچ2021 میں متروکہ وقف املاک کی فروخت غیرقانونی قرار دے دیا تھا . عدالت نے املاک کی تمام اراضی کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم بھی دیا تھا . سپریم کورٹ نے خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا . چیئرمین متروکہ وقف املاک نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں غیرقانونی کام زیادہ ہونے پر دفاتر کو آگ لگا دی جاتی تھی . 39ہزار املاک میں سے تمام کا ریکارڈ دستیاب نہیں . . .
(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے . عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی فوری طلب کیا ہے .
متعلقہ خبریں