سپریم کورٹ کا متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس

(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی فوری طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ساری جائیدادیں فروخت کر دی ہیں۔ کس قانون کے تحت متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی فروخت کی گئی؟

معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی متروکہ جائیدادیں کیسے فروخت کی جا سکتی ہیں۔ متروکہ املاک کو فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کے حساب سے یہ جائیدادیں فروخت کر کے کھا گئے ہیں۔ اسطرح تو املاک بورڈ کو بنانے کا مقصد فوت ہوگیا۔ متروکہ املاک وقف بورڈ اپنی ذ مہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مارچ2021 میں متروکہ وقف املاک کی فروخت غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے املاک کی تمام اراضی کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں غیرقانونی کام زیادہ ہونے پر دفاتر کو آگ لگا دی جاتی تھی۔ 39ہزار املاک میں سے تمام کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

6 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago