افغانستان کی دو ایئر لائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال

(قدرت روزنامہ)افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلاء اور طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کی دو ایئر لائنز کو پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے . پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرکاری فضائی کمپنی آریانہ اور کام ایئر کابل سے اسلام آباد کیلئے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کریں گی .

سول ایوی ایشن (سی اے اے )حکام کے مطابق آریانہ ایئرلائن ہفتہ وار 2 جبکہ کام ایئر کو 5 پروازیں آپریٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے . دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مطابق بوئنگ 777 طیارے اور ایئر بس 340 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد و روانگی کی اجازت ہوگی . ذرائع کے مطابق افغانستان نے کابل، مزار شریف اور قندھار سے کراچی کیلئے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت مانگی ہے جو ابھی زیر غور ہے اور پاکستان افغانستان کے ایم او یو پر دستخط سے مشروط ہے، معاہدے کے مطابق 1500 مسافروں کی آمد و رفت کی بھی اجازت دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں