میرے ہوتے ہوئے ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہوگا ، رمیز راجا

(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، میرے ہوتے ہوئے ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہوگا . چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے فائنل کے بعد اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حسن علی سے ہونے والے ڈراپ کیچ کے حوالے سے کہا کہ حسن سے کیچ ڈراپ ہوگیا تو اس پر منفی تنقید نہیں ہونی چاہیے، میرے سے بھی کیچز ڈراپ ہوئے ہیں .

لیکن میں حسن علی کی جگہ ہوتا تو فیلڈنگ ڈبل دیتا، انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے . چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے کمال کی لیڈرشپ دکھائی، بطور سابق کھلاڑی کرکٹرز سے بات ضرور کرتا ہوں، لیکن وہ ان کی اپنی محنت ہے . محمد رضوان کے آئی سی یو میں رہنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا، سب کو محمد رضوان کے نیشنل ازم سیکھنے کی ضرورت ہے . . .

متعلقہ خبریں