(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، میرے ہوتے ہوئے ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہوگا۔
چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے فائنل کے بعد اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حسن علی سے ہونے والے ڈراپ کیچ کے حوالے سے کہا کہ حسن سے کیچ ڈراپ ہوگیا تو اس پر منفی تنقید نہیں ہونی چاہیے، میرے سے بھی کیچز ڈراپ ہوئے ہیں۔
لیکن میں حسن علی کی جگہ ہوتا تو فیلڈنگ ڈبل دیتا، انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے۔
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے کمال کی لیڈرشپ دکھائی، بطور سابق کھلاڑی کرکٹرز سے بات ضرور کرتا ہوں، لیکن وہ ان کی اپنی محنت ہے۔
محمد رضوان کے آئی سی یو میں رہنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا، سب کو محمد رضوان کے نیشنل ازم سیکھنے کی ضرورت ہے۔
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…