کراچی کی مایوسی کا تماشہ خاموشی سےنہیں دیکھ سکتا،فاروق ستار

(قدرت روزنامہ)فاروق ستار کا کہنا ہےکہ کراچی کی مایوسی کاتماشہ خاموشی سےنہیں دیکھ سکتا . سینئیرسیاسی رہنما فاروق ستار نے دبئی سے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعشرت العباد کی دعوت پردبئی گیاتھا،اسی بہانے میچ دیکھنے کا موقع بھی ملا .

انہوں نے کہاکہ عشرت العباد سے پہلے فون پر بھی بات ہوئی تھی، دبئی دورے کا بنیادی مقصد سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کرنا اورملکی صورتحال خصوصا کراچی کے حالات پربات چیت تھی . فاروق ستارنے بتایاکہ سابق گورنرسندھ عشرت العباد کی معاملہ فہمی کی پوری دنیاقائل ہے، ان کی سیاسی سوجھ بوجھ سب جانتےہیں . انہوں نے کہاکہ ملک میں قومی سطح کی قیادت کافقدان نظرآرہاہے، کراچی کےعوام میں مایوسی نےتمام ریکارڈ توڑدیے، شہر قائد میں احساس محرومی ساتویں آسمان سےاوپرچلی گئی . فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کےمعاملے پرتمام جماعتوں کوجمع کیاجائے، زندگی کے ہرشعبے کے معروف لوگوں کودعوت دیں گے، سرجوڑ کر بیٹھیں گے، ملک کواس صورتحال سےکیسےنکالنا ہے . ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ومذہبی اکابرین نہیں بلکہ سب شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کوساتھ لیکر چلیں ، اندرونی وبیرونی چیلنجز سےنمٹنے کے لئے کراچی کاکردارکیسے ادا ہویہ ایجنڈا ہے . فاروق ستار نے کہاکہ ہم قومی ایجنڈے چارٹربرائے استحکام وتعمیروترقی پرکام کرناچاہتے ہیں، اختیارات کوعوام تک نچلی سطح تک لیکرجاناچاہتے ہیں، بلدیاتی نظام کومستحکم کیاجائے . ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے عشرت العباد بھی جلد آئیں گے، ہمیں نئے چہرے نئی ٹیم اور نوجوان قیادت کوآگے لانا ہے، جوانوں کوقومی سیاست میں لانا ہوگا، مستقل حل نکالنا پڑے گا . . .

متعلقہ خبریں