کراچی کی مایوسی کا تماشہ خاموشی سےنہیں دیکھ سکتا،فاروق ستار

(قدرت روزنامہ)فاروق ستار کا کہنا ہےکہ کراچی کی مایوسی کاتماشہ خاموشی سےنہیں دیکھ سکتا۔

سینئیرسیاسی رہنما فاروق ستار نے دبئی سے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعشرت العباد کی دعوت پردبئی گیاتھا،اسی بہانے میچ دیکھنے کا موقع بھی ملا۔

انہوں نے کہاکہ عشرت العباد سے پہلے فون پر بھی بات ہوئی تھی، دبئی دورے کا بنیادی مقصد سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کرنا اورملکی صورتحال خصوصا کراچی کے حالات پربات چیت تھی۔

فاروق ستارنے بتایاکہ سابق گورنرسندھ عشرت العباد کی معاملہ فہمی کی پوری دنیاقائل ہے، ان کی سیاسی سوجھ بوجھ سب جانتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں قومی سطح کی قیادت کافقدان نظرآرہاہے، کراچی کےعوام میں مایوسی نےتمام ریکارڈ توڑدیے، شہر قائد میں احساس محرومی ساتویں آسمان سےاوپرچلی گئی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کےمعاملے پرتمام جماعتوں کوجمع کیاجائے، زندگی کے ہرشعبے کے معروف لوگوں کودعوت دیں گے، سرجوڑ کر بیٹھیں گے، ملک کواس صورتحال سےکیسےنکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ومذہبی اکابرین نہیں بلکہ سب شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کوساتھ لیکر چلیں ، اندرونی وبیرونی چیلنجز سےنمٹنے کے لئے کراچی کاکردارکیسے ادا ہویہ ایجنڈا ہے۔

فاروق ستار نے کہاکہ ہم قومی ایجنڈے چارٹربرائے استحکام وتعمیروترقی پرکام کرناچاہتے ہیں، اختیارات کوعوام تک نچلی سطح تک لیکرجاناچاہتے ہیں، بلدیاتی نظام کومستحکم کیاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے عشرت العباد بھی جلد آئیں گے، ہمیں نئے چہرے نئی ٹیم اور نوجوان قیادت کوآگے لانا ہے، جوانوں کوقومی سیاست میں لانا ہوگا، مستقل حل نکالنا پڑے گا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

6 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago