سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق خبرلطیفہ اور پروپیگنڈا قرار

(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق خبر کو لطیفہ اور معاون خصوصی شہباز گل نے پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کیلئے لطیفے گھڑے جارہے ہیں۔ مہم چلا جارہی ہے، کیا کوئی جج چائے پیتے ہوئے کسی اور کے سامنے فون پر ایسی ہدایات جاری کرسکتا ہے۔

اندازہ کریں کہ کوئی چیف جسٹس فون پر کسی کے سامنے ایسی ہدایات جاری کر سکتا ہے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی۔ ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کاوزیر اعظم ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتایا جائے کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔

معاون خصوصہ شہباز گل نے خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل لیگ کو خبروں میں رہنے کیلئے روز کسی پروپیگنڈے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسٹس قیوم کو فون پر فیصلے لکھوانے والوں کی اخلاقی پستی ملاحظہ کیجیئے۔قوم کو سرٹیفائیڈ جھوٹوں سے سچائی کی امید نہیں

معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ سستے پولیٹیکل سٹنٹ سے منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے داغ نہیں دھوپائیں گے۔پاکستان کو لوٹنے والے دنیا میں مقام عبرت بنیں گے

Recent Posts

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

4 mins ago

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

20 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

31 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

49 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago