نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔
پی ڈی ایم کی قیادت جو پہلے تحریک عدم اعتماد پر قائل نہیں تھی اب تحریک عدم اعتماد لانے کی بات کر رہی ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ جب دو ہفتے پہلے شہباز شریف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے جواب دیا ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مرحلہ وار تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ اِن ہاؤس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے جس میں پہلے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک لائی جائے گی۔سینیٹ میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔
خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق اور شاہد اختر علی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ ق کی جانب سے اپوزیشن سے تعاون پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اپوزیشن نے مسلم لیگ ق سے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست بھی کی جس پر ق لیگ نے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت سے انکار کر دیا ۔یہاں واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

Recent Posts

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

15 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

26 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

44 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

2 hours ago