نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے اور سازشی کردار بے نقاب ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناؤنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کر کے اللہ تعالیٰ بے نقاب فرما رہا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے، سزائیں دی جائیں، بے گناہوں کو بلاتاخیر انصاف دیا جائے۔ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف ہوئی ہے۔

Recent Posts

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

10 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

21 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

40 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

57 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

1 hour ago