آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس،شہباز شریف،فواد حسن فواد کے بعد دیگر 3 شریک ملزموں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل

(قدرت روزنامہ)آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس،شہباز شریف،فواد حسن فواد کے بعد دیگر 3 شریک ملزمان کے نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ . تفصیلات کےمطابق کابینہ کی کامران کیانی،بلال قدوائی،امتیاز حیدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری .

کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سمری کی منظوری لی گئی . نیب نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی . ذرائع کے مطابق نیب کی جا نب سے ملزموں پر مل کر بدنیتی سے قومی خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ،پراجیکٹ کا کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر پیرا گان سٹی کو دینے کا الزام  ہے . نیب نے ملزمان پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے . . .

متعلقہ خبریں