نانا پاٹیکر نے سنجے دت کیساتھ کام نہ کرنے کی قسم کیوں کھائی؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر اور سنجے دت، دونوں نے ہی اپنے ٹیلنٹ سے اداکاری کی دُنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے اور دُنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج بھی کررہے ہیں۔دونوں کی فلموں میں اُن کی اداکاری دیکھ کر ہر ایک شخص اُن کی تعریف کرنے
پر مجبور ہوجاتا ہے تاہم نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کام نہ کرنے کی جو قسم کھائی تھی وہ ابھی تک قائم رکھی ہوئی ہے اور اب اُنہوں نے اس قَسم کی وجہ بھی بتادی ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ سال 1993ء میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت پر ممبئی بم دھماکوں کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد اُنہیں سال 2006ء میں سزا سُنائی گئی تھی۔کچھ عرصے کے بعد سنجے دت کو ممبئی بم دھماکوں کے الزام سے بری کردیا گیا تھا لیکن غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے کیس میں اداکار کو سزا بھگتنی پڑی تھی اور انہی وجوہات کی بناء پر نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی۔نانا پاٹیکر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’وہ سنجے دت کو اُن کے جُرم کی یہی سزا دے سکتے ہیں کہ وہ اُن کے ساتھ کبھی کوئی کام نہ کریں۔بالی ووڈ اداکار نے کہا تھا کہ ’سنجے دت نے جو جُرم کیا وہ بہت خطرناک تھا تو اُن کی سزا کیوں کم کی گئی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بالکل غلط ہے کہ ایک اداکار کے لیے الگ قانون ہے اور غریب یا عام آدمی کے لیے الگ قانون ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

2 days ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 days ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 days ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 days ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 days ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 days ago