ڈھاڈر۔ بالاناڑی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی چار افراد جاں بحق 28 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ لیویز ذرائع


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صادق آباد سے کوئیٹہ آنے والی کوچ بالاناڑی کے علاقے نیشنل ہائی وے دوسہ کراس کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہو کر پل سے ٹکرا گئی لیویز ذرائع کے مطابق اللصبح صادق آباد سے کوئیٹہ آنے والی مسافر کوچ حادثے میں ابتدائی طور پر دو بچوں سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 28 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں لیویز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔