گیلانی نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو۔۔۔ الیکشن کمیشن کا انتباہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس میں واضح کیاہے کہ گیلانی نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو فیصلہ کر دیں گے۔پیر کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف ویڈیو اسکینڈل اور نااہلی کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی اور ناصر درانی پر مشتمل 2 رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں کی۔ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے نے جواب جمع کرانا تھا، معاون وکیل نے بتایا کہ علی حیدر کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے

بھی التواء کی استدعا کی گئی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ نہ درخواست گزار ہیں اور نہ ہی جواب دہندہ ہے، ممبر بلوچستان شاہ محمدکانے کہا کہ اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا، اس پر معاون وکیل نے کہاکہ عدالت مہلت دے تو جواب جمع کرا دیں گے۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

10 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

22 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

30 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

39 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

55 mins ago