وزیراعظم عمران خان کے ازبکستان کے دورہ کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا دورۂ ازبکستان کے ثمرات ، ازبکستان سے پاکستان میں ٹیکسٹائل کمپلیکس بنانے کا اربوں روپے کامعاہدہ طے پا گیا،پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 18ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ازبکستان کا دورہ کام کر گیا ہے اور اُس کے ثمرات بھی نمایاں ہونے لگ گئے ہیں۔
گورنربخارا نے پاکستان میں ٹیکسٹائل کمپلیکس بنانے کا معاہدہ کرلیا ، سربراہ اپٹما نے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 18ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان کے ازبکستان کے دورہ کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، اپٹما کے سربراہ گوہراعجاز نے ازبکستان میں گورنر بخارا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنربخارا نے پاکستان میں 30 ہزار ایکڑ پر کپاس کی کاشت کے لیے ٹیکسٹائل کمپلیکس بنانے کا معاہدہ کرلیا ، سربراہ اپٹما نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کمپلیکس کے قیام پر 10کروڑڈالرلاگت آئے گی۔

گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کمپلیکس میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی ، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 18ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور اس اقدام سے پاکستان کی معیشت درست ٹریک پر آجائے گی۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کے موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے تھے ، دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران کہا تاجروں اور سیاحوں کیلئے ویزوں کو آسان بنایا جائے گا، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

6 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

6 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago