ورلڈ کپ 2023ئ کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتا ہوں : وہاب ریاض

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2023ئ کے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں . وہاب ریاض جو اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، کا ماننا ہے کہ ان میں ابھی دو یا تین سال کی کرکٹ باقی ہے .

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وہاب رباض کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو ایک دن کرکٹ کو الوداع کہنا ہے لیکن مجھے پھر بھی لگتا ہے، میرے پاس دو سے تین سال باقی ہیں . میرا مقصد 2023ئ کا ورلڈ کپ کھیلنا ہے اور اس کے بعد میں پاکستان سے کرکٹ کو الوداع کہوں گا، میں پوری دنیا میں لیگز کھیلنا چاہوں گا . 36 سالہ وہاب ریاض نے 2008ئ سے اب تک 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے . انہوں نے 2011ئ ، 2015ئ اور 2019ئ کے ورلڈ کپس کے 20 مقابلوں میں 26.45 کی اوسط سے 35 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور وسیم اکرم کے بعد میگا ایونٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولر ہیں . . .

متعلقہ خبریں