وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معذرت کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں ادارے اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا الفاظ اورالزامات کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ میں خود وکیل ہوں، شو کاز نوٹس کے چکر میں پڑنا نہیں چاہتا، اس پر ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل تو عدالت سے لڑائی نہیں کرتے، عدالت کے اندر لڑائی ہوتی ہے،عدالت کے باہر تو لڑائی نہیں ہوتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا

ذاتی احترام ہے، میں کابینہ کا ماؤتھ پیس ہوں، اکثر باتیں وہ کرتا ہوں جو میرے الفاظ نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میں معذرت کرتا ہوں۔وفاقی وزیر کی معذرت پر ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ جوآپ کہہ رہے ہیں آپ تحریری طور پرجمع کرادیں۔بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوا،اداروں کا احترام کرتا ہوں، ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ بطوروزیراطلاعات جو بات کرتا ہوں وہ کابینہ کی پالیسی ہوتی ہے، ہم ججز اور اداروں کا احترام کرنے اور آگے چلنے پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن مثبت نظریہ اپنائے گا جس سے آگے بڑھ سکیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ادارے کے خلاف نازیبا الفاظ اور الزامات پر وفاقی وزرا اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

10 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

22 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

30 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

39 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

55 mins ago