کراچی سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی ہونا شروع

لاہور (قدرت روزنامہ)جنوبی پنجاب اور سندھ میں گنے کی کرشنگ کا آغاز ہوتے ہی چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی ہے، ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 95 روپے کی سطح پرآگئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور شوگر ملوں کے مابین معاملات طے پا جانے کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کرشنگ کا آغاز ہوتے ہے کراچی سمیت ملک میں چینی کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔
کراچی میں گذشتہ روز ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 95/96 روپے رہی جب کہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت 110 تا 115 روپے کے درمیان ہے۔ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ کے عمل میں تیزی اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں مزید کمی ہو گی اور امکان ہے کہ ریٹیل میں چینی کی فل کلو قیمت 90 تا 100 روپے کے درمیان آ جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی کی قیمت میں 5 نہیں 10 نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر آجائے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن ہمارے میڈیا پر یہ خبر نہیں چلائی گئی ، اصل میں ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے ، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں ۔
جبکہ وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بھی گذشتہ روز اپنے بیان میں کہاکہ چینی کی قیمت43 روپے کلو کم ہو چکی ہے لیکن کوئی خبر آپ کو نظر نہیں آئے گی۔ شپباز گل نے کہا کہ میڈیا کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی ہو گی ۔ میڈیا کے مخصوص حصے جو کچھ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کر رہے ہیں اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات دن منفی پراپیگنڈہ اور منفی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

7 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

13 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

19 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

27 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

36 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

52 mins ago